اردو ویکیپیڈیا کے شعبہ درستی املا میں خوش آمدید!

اردو دنیا کا عظیم الشان و فقید المثال منصوبہ دائرة المعارف جہاں دوسری جہتوں سے اردو زبان کی بیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے، وہیں اس زبان کی نحوی، صرفی، تحریری و املائی اغلاط کی تصحیح کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئے عزم کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات


اردو املا پڑتالگر

توضیح اردو ویکیپیڈیا پر ہر قسم کے صارفین لکھتے ہیں، ایسے بھی ہیں جو اردو زبان و ادب کے شناور ہیں، اور ایسے بھی ہیں جنہیں اردو زبان سے محض عوامی سطح کی واقفیت حاصل ہے۔ چناں چہ اردو کی املائی اغلاط کا راہ پا جانا یقینی ہے، انہی اغلاط کی اصلاح اور درست املا کی ترویج کے لیے اس آلہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
منتظمین

فی الحال اس منصوبہ کے منتظم درج ذیل صارفین ہیں:

  • Tahir Mehmood
  • Ameen Akbar
  • Obaid Raza
  • Irfan Arshad
  • محمد شعیب
  • ڈاکٹر سنجری